ترجمہ و تفسیر القرآن الکریم (عبدالسلام بھٹوی) — سورۃ التكوير (81) — آیت 14

عَلِمَتۡ نَفۡسٌ مَّاۤ اَحۡضَرَتۡ ﴿ؕ۱۴﴾
ہر جان، جان لے گی جو لے کر آئی۔ En
تب ہر شخص معلوم کر لے گا کہ وہ کیا لے کر آیا ہے
En
تو اس دن ہر شخص جان لے گا جو کچھ لے کر آیا ہوگا En

تفسیر القرآن کریم از عبدالسلام بن محمد

(آیت 14) {عَلِمَتْ نَفْسٌ مَّاۤ اَحْضَرَتْ:} شروع سورت سے یہاں تک کل بارہ چیزوں کا ذکر ہوا ہے، جب یہ بارہ چیزیں ہو جائیں گی تو کیا ہوگا؟ اس کا جواب ہے: «‏‏‏‏عَلِمَتْ نَفْسٌ مَّاۤ اَحْضَرَتْ» کہ ہر جان جو کچھ لے کر آئی ہے اسے جان لے گی۔ { نَفْسٌ } کی تنکیر عموم کے لیے ہے، اس لیے ترجمہ ہر جان کیا گیا ہے۔