ترجمہ و تفسیر القرآن الکریم (عبدالسلام بھٹوی) — سورۃ التكوير (81) — آیت 10

وَ اِذَا الصُّحُفُ نُشِرَتۡ ﴿۪ۙ۱۰﴾
اور جب اعمال نامے پھیلائے جائیں گے۔ En
اور جب (عملوں کے) دفتر کھولے جائیں گے
En
اور جب نامہٴ اعمال کھول دیئے جائیں گے En

تفسیر القرآن کریم از عبدالسلام بن محمد

(آیت 10){ وَ اِذَا الصُّحُفُ نُشِرَتْ:} اعمال نامے جو بند تھے، پھیلا کر سامنے کر دیے جائیں گے، تاکہ ہر عمل کرنے والا اپنے عمل خود پڑھ لے۔ دوسرا معنی یہ ہے کہ لوگوں میں ان کے اعمال نامے دائیں یا بائیں ہاتھوں میں پھیلا دیے جائیں گے۔