ترجمہ و تفسیر القرآن الکریم (عبدالسلام بھٹوی) — سورۃ عبس (80) — آیت 38

وُجُوۡہٌ یَّوۡمَئِذٍ مُّسۡفِرَۃٌ ﴿ۙ۳۸﴾
کچھ چہرے اس دن روشن ہوں گے۔ En
اور کتنے منہ اس روز چمک رہے ہوں گے
En
اس دن بہت سے چہرے روشن ہوں گے En

تفسیر القرآن کریم از عبدالسلام بن محمد

(آیت 39،38) {وُجُوْهٌ يَّوْمَىِٕذٍ مُّسْفِرَةٌ …:} چہروں کی یہ روشنی اور خوشی اعمال نامے دائیں ہاتھ میں دیے جانے کے بعد ہوگی، جیسا کہ فرمایا: «‏‏‏‏فَاَمَّا مَنْ اُوْتِيَ كِتٰبَهٗ بِيَمِيْنِهٖ (7) فَسَوْفَ يُحَاسَبُ حِسَابًا يَّسِيْرًا (8) وَّ يَنْقَلِبُ اِلٰۤى اَهْلِهٖ مَسْرُوْرًا» ‏‏‏‏ [الانشقاق: 7 تا۹] تو اس وقت جس شخص کا اعمال نامہ اس کے دائیں ہاتھ میں دیا جائے گا اس کا حساب آسان لیا جائے گا اور وہ خوش خوش اپنے گھروالوں کی طرف واپس آئے گا۔