ترجمہ و تفسیر القرآن الکریم (عبدالسلام بھٹوی) — سورۃ عبس (80) — آیت 33

فَاِذَا جَآءَتِ الصَّآخَّۃُ ﴿۫۳۳﴾
پس جب کانوں کو بہرا کرنے والی ( قیامت) آجائے گی۔ En
تو جب (قیامت کا) غل مچے گا
En
پس جب کہ کان بہرے کر دینے والی (قیامت) آجائے گی En

تفسیر القرآن کریم از عبدالسلام بن محمد

(آیت 33){ فَاِذَا جَآءَتِ الصَّآخَّةُ: الصَّآخَّةُ } یعنی کانوں کو بہرا کر دینے والی نفخ صور کی ہولناک آواز جس سے قیامت قائم ہو جائے گی۔