ترجمہ و تفسیر القرآن الکریم (عبدالسلام بھٹوی) — سورۃ عبس (80) — آیت 26

ثُمَّ شَقَقۡنَا الۡاَرۡضَ شَقًّا ﴿ۙ۲۶﴾
پھرہم نے زمین کو پھاڑا، ایک عجیب طریقے سے پھاڑنا۔ En
پھر ہم ہی نے زمین کو چیرا پھاڑا
En
پھر پھاڑا زمین کو اچھی طرح En

تفسیر القرآن کریم از عبدالسلام بن محمد

(آیت 26){ ثُمَّ شَقَقْنَا الْاَرْضَ شَقًّا: شَقًّا } ایک قسم کا پھاڑنا، یعنی زمین کو ہم نے عجیب طریقے سے پھاڑا۔ دانے سے نمودار ہونے والی کونپل خود کبھی زمین سے باہر نہیں نکل سکتی تھی، زمین میں ضرورت کے مطابق نرمی و نمی اور بیج میں یہ طاقت ہم نے رکھی کہ وہ زمین پھاڑ کر باہر نکل آیا۔