(آیت 23) {كَلَّالَمَّايَقْضِمَاۤاَمَرَهٗ: ”كَلَّا“} ہر گز نہیں۔ ابن جریر رحمہ اللہ نے فرمایا کہ یہ کافر انسان جو سمجھتا ہے کہ اس کے مال و جان پر اللہ کا جو حق تھا وہ اس نے ادا کر دیا ہے، یہ ہر گز درست نہیں، بلکہ حقیقت یہ ہے کہ کسی انسان نے بھی ابھی تک وہ فرائض ہی پورے ادا نہیں کیے جن کا اللہ تعالیٰ نے اسے حکم دیا تھا، حق کا ادا کرنا تو بہت دور ہے۔ {”لَمْيَقْضِ“} پورا نہیں کیا۔{”لَمَّايَقْضِ“} ابھی تک پورا نہیں کیا۔ مجاہد رحمہ اللہ نے فرمایا: {”لَايَقْضِيْأَحَدٌمَاأُمِرَبِهٖ“} [بخاري، التفسیر، باب سورۃ عبس، بعد ح: ۴۹۳۶]”کوئی بھی شخص وہ کام پورا نہیں کرتا جس کا اسے حکم دیا گیا ہے (کمی رہ ہی جاتی ہے)۔“
اہم:
ویب سائٹ یا موبائل ایپ پر کوئی خرابی نظر آئے تو براہِ کرم فوری طور پر
واٹس اپ
پر اطلاع دیں یا
ای میل کریں۔