ترجمہ و تفسیر القرآن الکریم (عبدالسلام بھٹوی) — سورۃ الأنفال (8) — آیت 14

ذٰلِکُمۡ فَذُوۡقُوۡہُ وَ اَنَّ لِلۡکٰفِرِیۡنَ عَذَابَ النَّارِ ﴿۱۴﴾
یہ ہے! سو اسے چکھو اور (جان لو) کہ کافروں کے لیے آگ کا عذاب ہے۔ En
یہ (مزہ تو یہاں) چکھو اور یہ (جانے رہو) کہ کافروں کے لیے (آخرت میں) دوزخ کا عذاب (بھی تیار) ہے
En
سو یہ سزا چکھو اور جان رکھو کہ کافروں کے لیے جہنم کا عذاب مقرر ہی ہے En

تفسیر القرآن کریم از عبدالسلام بن محمد

(آیت 14) {ذٰلِكُمْ فَذُوْقُوْهُ: ذٰلِكُمْ } یہ مبتدا ہے اور اس کی خبر گزشتہ آیت میں مذکور { الْعِقَابِ } ہے، یعنی {ذٰلِكُمُ الْعَذَابُ فَذُوْقُوْهُ } یہ ہے وہ عذاب سو اسے چکھو۔