ترجمہ و تفسیر القرآن الکریم (عبدالسلام بھٹوی) — سورۃ النازعات (79) — آیت 16

اِذۡ نَادٰىہُ رَبُّہٗ بِالۡوَادِ الۡمُقَدَّسِ طُوًی ﴿ۚ۱۶﴾
جب اس کے رب نے اسے مقدس وادی طویٰ میں پکارا۔ En
جب اُن کے پروردگار نے ان کو پاک میدان (یعنی) طویٰ میں پکارا
En
جب کہ انہیں ان کے رب نے پاک میدان طویٰ میں پکارا En

تفسیر القرآن کریم از عبدالسلام بن محمد

(آیت 16){ اِذْ نَادٰىهُ رَبُّهٗ بِالْوَادِ الْمُقَدَّسِ طُوًى: طُوًى } طور سینا کے دامن میں واقع ایک وادی کا نام ہے۔ موسیٰ علیہ السلام پر مدین سے واپسی پر پہلی وحی یہیں اتری۔ دیکھیے سورۂ طٰہٰ (۱۲)۔