(آیت 28،27){ اِنَّهُمْكَانُوْالَايَرْجُوْنَ …:} ان کے جہنم میں جانے کی وجہ ایک تو یہ ہے کہ انھیں اعمال کے حساب کی امید نہ تھی، ورنہ وہ اپنے اعمال کو درست کر لیتے اور دوسری یہ کہ انھوں نے ہماری آیات کو بری طرح جھٹلادیا۔ {”كِذَّابًا“} مصدر ہے {”كَذَّبُوْا“} کا، اس کے ساتھ {”كَذَّبُوْا“} کی تاکید فرمائی ہے۔ ترجمے میں اس تاکید کو ”بری طرح“ کے لفظ سے ادا کیا گیا ہے۔
اہم:
ویب سائٹ یا موبائل ایپ پر کوئی خرابی نظر آئے تو براہِ کرم فوری طور پر
واٹس اپ
پر اطلاع دیں یا
ای میل کریں۔