ترجمہ و تفسیر القرآن الکریم (عبدالسلام بھٹوی) — سورۃ النبأ (78) — آیت 23

لّٰبِثِیۡنَ فِیۡہَاۤ اَحۡقَابًا ﴿ۚ۲۳﴾
وہ مدتوں اسی میں رہنے والے ہیں ۔ En
اس میں وہ مدتوں پڑے رہیں گے
En
اس میں وه مدتوں تک پڑے رہیں گے En

تفسیر القرآن کریم از عبدالسلام بن محمد

(آیت 23) {لٰبِثِيْنَ فِيْهَاۤ اَحْقَابًا: اَحْقَابًا حُقْبٌ} (حاء کے ضمہ اور قاف کے سکون کے ساتھ) کی جمع ہے، اسّی (۸۰) سال یا اس سے زیادہ مدت، زمانہ، سال۔ (قاموس) یعنی مدتوں، کئی زمانے، سالہا سال اس میں پڑے رہیں گے، ایک مدت ختم ہونے پر دوسری مدت شروع ہو جائے گی، ایسی مدتیں جن کی کوئی انتہا نہیں ہوگی۔ یہ مطلب نہیں کہ کچھ مدتوں کے بعد عذاب کم یا ختم ہو جائے گا، کیونکہ اسی سلسلہ کلام میں آگے چل کر فرمایا: «‏‏‏‏فَذُوْقُوْا فَلَنْ نَّزِيْدَكُمْ اِلَّا عَذَابًا» ‏‏‏‏ [النبا: ۳۰] پس چکھو کہ ہم تمھیں عذاب کے سوا ہرگز کسی چیز میں زیادہ نہیں کریں گے۔