(آیت 19) {وَفُتِحَتِالسَّمَآءُفَكَانَتْاَبْوَابًا:} آسمان میں اب بھی دروازے موجود ہیں، جیسا کہ سورئہ اعراف (۴۰) میں ہے اور حدیث معراج میں بھی اس کا ذکر ہے، مگر اس وقت آسمان اس طرح پھٹے گا جیسے وہ سارے کا سارا دروازوں کی شکل اختیار کر گیا ہے اور یہ پھٹنا فرشتوں کے اتارے جانے کے لیے ہو گا،جیسا کہ فرمایا: «وَيَوْمَتَشَقَّقُالسَّمَآءُبِالْغَمَامِوَنُزِّلَالْمَلٰٓىِٕكَةُتَنْزِيْلًا»[الفرقان: ۲۵]”جس دن آسمان بادل کے ساتھ پھٹ جائے گا اور فرشتے لگاتار اتارے جائیں گے۔“
اہم:
ویب سائٹ یا موبائل ایپ پر کوئی خرابی نظر آئے تو براہِ کرم فوری طور پر
واٹس اپ
پر اطلاع دیں یا
ای میل کریں۔