ترجمہ و تفسیر القرآن الکریم (عبدالسلام بھٹوی) — سورۃ القيامة (75) — آیت 10

یَقُوۡلُ الۡاِنۡسَانُ یَوۡمَئِذٍ اَیۡنَ الۡمَفَرُّ ﴿ۚ۱۰﴾
انسان اس دن کہے گا کہ بھاگنے کی جگہ کہاں ہے؟ En
اس دن انسان کہے گا کہ (اب) کہاں بھاگ جاؤں؟
En
اس دن انسان کہے گا کہ آج بھاگنے کی جگہ کہاں ہے؟ En

تفسیر القرآن کریم از عبدالسلام بن محمد

(آیت 10تا12) {يَقُوْلُ الْاِنْسَانُ يَوْمَىِٕذٍ …:} یہ انسان جو آج پوچھتا ہے کہ قیامت کا دن کب ہو گا، اس دن ایسا حیران اور خوف زدہ ہو گا کہ بھاگنے کے لیے جگہ تلاش کرے گا، مگر اس دن کوئی جائے پناہ نہیں ملے گی اور سب لوگوں کو اپنے رب کے سامنے پیش ہونا پڑے گا۔