(آیت 17) {لِنَفْتِنَهُمْفِيْهِوَمَنْيُّعْرِضْ …:} یعنی پانی کی کثرت اور رزق کی فراوانی کا مقصد بھی ان کی آزمائش ہے کہ وہ خوش حال میں اللہ کا شکر ادا کرتے اور اس کی توحید و اطاعت پر قائم رہتے ہیں یا بد مست ہو کر سرکشی پر اتر آتے ہیں۔ معلوم ہوا مصیبت کی طرح نعمت بھی اللہ کی طرف سے آزمائش ہے۔سورۂ انبیاء (۳۵)، اعراف (۱۶۸) اور سورۂ قلم (۱۷تا ۲۰) میں بھی یہ مضمون بیان ہوا ہے۔ {”صَعَدًا“”صَعِدَيَصْعَدُ“} (ع) کا مصدر ہے۔ لفظی معنی چڑھائی ہے، مراد ایسا سخت عذاب ہے جو دم بدم بڑھتا ہی جائے گا۔
اہم:
ویب سائٹ یا موبائل ایپ پر کوئی خرابی نظر آئے تو براہِ کرم فوری طور پر
واٹس اپ
پر اطلاع دیں یا
ای میل کریں۔