ترجمہ و تفسیر القرآن الکریم (عبدالسلام بھٹوی) — سورۃ المعارج (70) — آیت 35

اُولٰٓئِکَ فِیۡ جَنّٰتٍ مُّکۡرَمُوۡنَ ﴿ؕ٪۳۵﴾
یہی لوگ جنتوں میں عزت دیے جانے والے ہیں۔ En
یہی لوگ باغہائے بہشت میں عزت واکرام سے ہوں گے
En
یہی لوگ جنتوں میں عزت والے ہوں گے En

تفسیر القرآن کریم از عبدالسلام بن محمد

(آیت 35){ اُولٰٓىِٕكَ فِيْ جَنّٰتٍ مُّكْرَمُوْنَ:} یہی لوگ ہیں جو تھڑدلی، بے صبری اور شدید بخل سے محفوظ ہیں اور انھی کو جنتوں میں عزت عطا ہو گی۔