پھر میں ہر صورت ان کے آگے سے اور ان کے پیچھے سے اور ان کی دائیں طرفوں سے اور ان کی بائیں طرفوں سے آئوں گا اور تو ان کے اکثر کو شکر کرنے والے نہیں پائے گا۔
پھر ان کے آگے سے اور پیچھے سے دائیں سے اور بائیں سے (غرض ہر طرف سے) آؤں گا (اور ان کی راہ ماروں گا) اور تو ان میں اکثر کو شکر گزار نہیں پائے گا
پھر ان پر حملہ کروں گا ان کے آگے سے بھی اور ان کے پیچھے سے بھی اور ان کی داہنی جانب سے بھی اور ان کی بائیں جانب سے بھی اور آپ ان میں سے اکثر کو شکر گزار نہ پائیے گا
(آیت 17) ➊ {ثُمَّلَاٰتِيَنَّهُمْمِّنْۢبَيْنِاَيْدِيْهِمْ ……:} اسی لیے رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم نے شیطان اور دوسری تمام آفات سے تمام اطراف سے پناہ مانگنے کی تعلیم دی ہے، چنانچہ عبد اﷲ بن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم ہمیشہ صبح و شام یہ کلمات پڑھا کرتے تھے اور کبھی ان میں ناغہ نہیں کرتے تھے: [اَللّٰهُمَّإِنِّيْأَسْئَلُكَالْعَفْوَوَاْلعَافِيَةَفِيالدُّنْيَاوَالْآخِرَةِ،اَللّٰهُمَّإِنِّيْأَسْئَلُكَالْعَفْوَوَالْعَافِيَةَفِيْدِيْنِيْوَدُنْيَايَوَأَهْلِيْوَمَالِيْ،اَللّٰهُمَّاسْتُرْعَوْرَاتِيوَآمِنْرَّوْعَاتِي،اَللّٰهُمَّاحْفَظْنِيْمِنْبَيْنِيَدَيَّوَمِنْخَلْفِيْوَعَنْيَّمِيْنِيْوَعَنْشِمَالِيْوَمِنْفَوْقِيْوَاَعُوْذُبِعَظْمَتِكَاَنْأُغْتَالَمِنْتَحْتِيْ][أحمد: 25/2، ح: ۴۸۸۴۔ أبو داوٗد، الأدب، باب ما یقول إذا أصبح: ۵۰۷۴]”اے اﷲ! میں تجھ سے دنیا اور آخرت میں معافی اور عافیت کا سوال کرتا ہوں، اے اﷲ! میں تجھ سے اپنے دین میں اور اپنی دنیا میں اور اپنے اہل میں اور مال میں معافی اور عافیت کا سوال کرتا ہوں۔ اے اﷲ! تو میری پردے والی چیزوں پر پردہ ڈال دے اور میری گھبراہٹوں کو امن عطا فرما۔ اے اﷲ! میری حفاظت فرما میرے آگے سے اور میرے پیچھے سے اور میرے دائیں سے اور میرے بائیں سے اور میرے اوپر سے اور میں تیری عظمت کی پناہ چاہتا ہوں کہ میں اپنے نیچے سے اچانک پکڑ لیا جاؤں۔“ ➋ {وَلَاتَجِدُاَكْثَرَهُمْشٰكِرِيْنَ:} ابلیس کو غیب کی خبر تو نہ تھی محض گمان پر اس نے یہ دعویٰ کر دیا مگر ظالم نے اپنا یہ گمان واقعی سچا کر دکھایا، جیسا کہ سورۂ سبا (۲۰) میں ہے۔
نئے مضامین کی اپڈیٹس کے لیے ہماری میلنگ لسٹ میں شامل ہوں
قرآن و سنت کی روشنی میں علمی و تحقیقی مضامین براہ راست اپنے ان باکس میں پائیں
اہم:
ویب سائٹ یا موبائل ایپ پر کوئی خرابی نظر آئے تو براہِ کرم فوری طور پر
واٹس اپ
پر اطلاع دیں یا
ای میل کریں۔