ترجمہ و تفسیر القرآن الکریم (عبدالسلام بھٹوی) — سورۃ الأعراف (7) — آیت 121

قَالُوۡۤا اٰمَنَّا بِرَبِّ الۡعٰلَمِیۡنَ ﴿۱۲۱﴾ۙ
انھوں نے کہا ہم جہانوں کے رب پر ایمان لائے۔
اور کہنے لگے کہ ہم جہان کے پروردگار پر ایمان لائے
کہنے لگے کہ ہم ایمان ﻻئے رب العالمین پر

تفسیر القرآن کریم از عبدالسلام بن محمد

(آیت 122،121) {قَالُوْۤا اٰمَنَّا بِرَبِّ الْعٰلَمِيْنَ …:} ہم رب العالمین پر ایمان لے آئے کے ساتھ «{ رَبِّ مُوْسٰى وَ هٰرُوْنَ (جو موسیٰ اور ہارون کا رب ہے) اس لیے کہا کہ کسی کو یہ گمان نہ گزرے کہ انھوں نے فرعون کو رب العالمین سمجھتے ہوئے سجدہ کیا ہے۔ اس طرح فرعون اور اس کے مشیروں کے لیے کسی طرح ممکن نہ رہا کہ لوگوں کو موسیٰ علیہ السلام کے محض ایک جادوگر ہونے کا یقین دلا سکیں۔