ترجمہ و تفسیر القرآن الکریم (عبدالسلام بھٹوی) — سورۃ الحاقة (69) — آیت 6

وَ اَمَّا عَادٌ فَاُہۡلِکُوۡا بِرِیۡحٍ صَرۡصَرٍ عَاتِیَۃٍ ۙ﴿۶﴾
اور جو عاد تھے وہ سخت ٹھنڈی، تند آندھی کے ساتھ ہلاک کر دیے گئے، جو قابو سے باہر ہونے والی تھی۔ En
رہے عاد تو ان کا نہایت تیز آندھی سے ستیاناس کردیا گیا
En
اور عاد بیحد تیز وتند ہوا سے غارت کردیئے گئے En

تفسیر القرآن کریم از عبدالسلام بن محمد

(آیت 6) {وَ اَمَّا عَادٌ فَاُهْلِكُوْا …: رِيْحٌ} ہوا، { صَرْصَرٍ صِرٌّ} سے مشتق ہے، جس کا معنی سخت ٹھنڈک اور تیزی ہے، یعنی سخت ٹھنڈی اور تند آندھی، یا یہ {صَرْصَرَ يُصَرْصِرُ صَرْصَرَةً } (چیخنا، سخت آواز نکالنا) سے مشتق ہے، یعنی سخت آواز والی آندھی۔ { عَاتِيَةٍ عَتَا يَعْتُوْ عُتُوًّا} (ن) قابو سے باہر ہونا، سرکشی کرنا۔ یعنی وہ ہوا اللہ تعالیٰ کے علاوہ کسی بھی قابو کرنے والے کے قابو سے باہر تھی۔