ترجمہ و تفسیر القرآن الکریم (عبدالسلام بھٹوی) — سورۃ الحاقة (69) — آیت 33

اِنَّہٗ کَانَ لَا یُؤۡمِنُ بِاللّٰہِ الۡعَظِیۡمِ ﴿ۙ۳۳﴾
بلاشبہ وہ بہت عظمت والے اللہ پر ایمان نہیں رکھتا تھا۔ En
یہ نہ تو خدائے جل شانہ پر ایمان لاتا تھا
En
بیشک یہ اللہ عظمت والے پرایمان نہ رکھتا تھا En

تفسیر القرآن کریم از عبدالسلام بن محمد

(آیت 34،33) {اِنَّهٗ كَانَ لَا يُؤْمِنُ بِاللّٰهِ …:} عذاب کا باعث یہ ہے کہ اللہ کے ساتھ اس کا معاملہ یہ تھا کہ اس پر ایمان ہی نہیں رکھتا تھا، یعنی اسے مانتا ہی نہیں تھا، یا اس کے ساتھ کچھ شریک بنا رکھے تھے اور بندوں کے ساتھ معاملہ یہ تھا کہ مسکین کو خود کھلانا تو دور کی بات ہے، کسی دوسرے کو اسے کھلانے کی ترغیب بھی نہیں دیتا تھا۔ اس نے اللہ کا حق پہچانا نہ بندوں کا۔