ترجمہ و تفسیر القرآن الکریم (عبدالسلام بھٹوی) — سورۃ الحاقة (69) — آیت 23

قُطُوۡفُہَا دَانِیَۃٌ ﴿۲۳﴾
جس کے میوے قریب ہوں گے۔ En
جن کے میوے جھکے ہوئے ہوں گے
En
جس کے میوے جھکے پڑے ہوں گے En

تفسیر القرآن کریم از عبدالسلام بن محمد

(آیت 23){ قُطُوْفُهَا دَانِيَةٌ: قَطَفَ يَقْطِفُ} (ض) پھل توڑنا۔ {قُطُوْفٌ قِطْفٌ} (قاف کے کسرہ کے ساتھ) کی جمع ہے، وہ پھل جو توڑے جائیں۔ { دَانِيَةٌ } قریب۔ یعنی وہ خوشے اورپھل جھکے ہوئے ہوں گے کہ آدمی کھڑے، بیٹھے اور لیٹے ہر حال میں انھیں لے سکے گا۔