ترجمہ و تفسیر القرآن الکریم (عبدالسلام بھٹوی) — سورۃ الحاقة (69) — آیت 21

فَہُوَ فِیۡ عِیۡشَۃٍ رَّاضِیَۃٍ ﴿ۙ۲۱﴾
پس وہ ایک خوشی والی زندگی میں ہو گا۔ En
پس وہ (شخص) من مانے عیش میں ہوگا
En
پس وه ایک دل پسند زندگی میں ہوگا En

تفسیر القرآن کریم از عبدالسلام بن محمد

(آیت 22،21) {فَهُوَ فِيْ عِيْشَةٍ رَّاضِيَةٍ …:} جنت میں کوئی فکر و غم ہوگا نہ مرض، نہ موت، نہ تھکاوٹ، نہ بڑھاپا، نہ کوئی نقص، نہ عیب اور نہ کمزوری۔ ہر نعمت جو دل چاہے گا بلکہ جو خیال کی رسائی سے بھی بلند ہے، ملے گی۔ ان تمام باتوں کو { عِيْشَةٍ رَّاضِيَةٍ } کے لفظ سے ادا فرما دیا ہے۔