(آیت 11) {هَمَّازٍمَّشَّآءٍۭبِنَمِيْمٍ: ”هَمَّازٍ“”هَمَزَيَهْمُزُهَمْزًا“} (ن) سے مبالغے کا صیغہ ہے، بہت طعنہ دینے والا، عیب لگانے والا۔ {”مَشَّآءٍ“”مَشٰييَمْشِيْمَشْيًا“} (ض) (چلنا) سے مبالغے کاصیغہ ہے، بہت چلنے والا، بہت دوڑ دھوپ کرنے والا۔ {”نَمِيْمٌ“} چغلی، خرابی ڈالنے کی نیت سے کسی کی بات دوسرے شخص تک پہنچانا۔ ان دونوں صفتوں کا خلاصہ دوسروں پر عیب لگانا ہے۔ {”هَمَّازٍ“} وہ جو دوسرے کے منہ پر عیب لگاتا اور طعنہ دیتا ہے۔ {”مَشَّآءٍبِنَمِيْمٍ“} وہ جو پیٹھ پیچھے چغلی کرتا ہے۔ یعنی بس چلے تو جرأت سے منہ پر طعنہ زنی اور عیب جوئی کرتا ہے اور بس نہ چلے تو پیٹھ پیچھے دوڑ دھوپ جاری رکھتا ہے۔
اہم:
ویب سائٹ یا موبائل ایپ پر کوئی خرابی نظر آئے تو براہِ کرم فوری طور پر
واٹس اپ
پر اطلاع دیں یا
ای میل کریں۔