ترجمہ و تفسیر القرآن الکریم (عبدالسلام بھٹوی) — سورۃ المنافقون (63) — آیت 2

اِتَّخَذُوۡۤا اَیۡمَانَہُمۡ جُنَّۃً فَصَدُّوۡا عَنۡ سَبِیۡلِ اللّٰہِ ؕ اِنَّہُمۡ سَآءَ مَا کَانُوۡا یَعۡمَلُوۡنَ ﴿۲﴾
انھوں نے اپنی قسموں کو ڈھال بنالیا، پس انھوں نے اللہ کی راہ سے روکا۔ یقینا یہ لوگ جو کچھ کرتے رہے ہیں برا ہے۔ En
انہوں نے اپنی قسموں کو ڈھال بنا رکھا ہے اور ان کے ذریعے سے (لوگوں کو) راہ خدا سے روک رہے ہیں۔ کچھ شک نہیں کہ جو کام یہ کرتے ہیں برے ہیں
En
انہوں نے اپنی قسموں کو ڈھال بنا رکھا ہے پس اللہ کی راه سے رک گئے بیشک برا ہے وه کام جو یہ کر رہے ہیں En

تفسیر القرآن کریم از عبدالسلام بن محمد

(آیت 2){ اِتَّخَذُوْۤا اَيْمَانَهُمْ جُنَّةً …:} اس کی تفصیل کے لیے دیکھیے سورۂ مجادلہ کی آیت (۱۶) کی تفسیر۔ { سَبِيْلِ اللّٰهِ } سے مراد اسلام بھی ہے اور جہاد بھی۔