ترجمہ و تفسیر القرآن الکریم (عبدالسلام بھٹوی) — سورۃ المجادلة (58) — آیت 15

اَعَدَّ اللّٰہُ لَہُمۡ عَذَابًا شَدِیۡدًا ؕ اِنَّہُمۡ سَآءَ مَا کَانُوۡا یَعۡمَلُوۡنَ ﴿۱۵﴾
اللہ نے ان کے لیے بہت سخت عذاب تیار کیا ہے، بے شک یہ لوگ، برا ہے جو کچھ کرتے رہے ہیں۔ En
خدا نے ان کے لئے سخت عذاب تیار کر رکھا ہے۔ یہ جو کچھ کرتے ہیں یقیناً برا ہے
En
اللہ تعالیٰ نے ان کے لیے سخت عذاب تیار کر رکھا ہے، تحقیق جو کچھ یہ کر رہے ہیں برا کر رہے ہیں En

تفسیر القرآن کریم از عبدالسلام بن محمد

(آیت 15){ اَعَدَّ اللّٰهُ لَهُمْ عَذَابًا شَدِيْدًا …:} عذابِ شدید سے مراد { الدَّرْكِ الْاَسْفَلِ مِنَ النَّارِ } ہے۔ دیکھیے سورۂ نساء (۱۴۵)۔