اور تمھیں کیا ہے تم اللہ پر ایمان نہیں لاتے، جب کہ رسول تمھیں دعوت دے رہا ہے کہ اپنے رب پر ایمان لاؤ اور یقینا وہ تم سے پختہ عہد لے چکا ہے، اگر تم ایمان والے ہو۔
En
اور تم کیسے لوگ ہو کہ خدا پر ایمان نہیں لاتے۔ حالانکہ (اس کے) پیغمبر تمہیں بلا رہے ہیں کہ اپنے پروردگار پر ایمان لاؤ اور اگر تم کو باور ہو تو وہ تم سے (اس کا) عہد بھی لے چکا ہے
تم اللہ پر ایمان کیوں نہیں ﻻتے؟ حاﻻنکہ خود رسول تمہیں اپنے رب پر ایمان ﻻنےکی دعوت دے رہا ہے اور اگر تم مومن ہو تو وه تو تم سے مضبوط عہد وپیمان بھی لے چکا ہے
En
(آیت 8) ➊ { وَمَالَكُمْلَاتُؤْمِنُوْنَبِاللّٰهِ …:} یہ خطاب بھی مسلمانوں ہی سے ہے، اس کی دلیل آیت کا آخری جملہ {”وَقَدْاَخَذَمِيْثَاقَكُمْاِنْكُنْتُمْمُّؤْمِنِيْنَ“} (اور یقینا وہ تم سے پختہ عہد لے چکا ہے اگر تم مومن ہو) ہے۔ اسی طرح بعد والی آیت (۱۰): «لَايَسْتَوِيْمِنْكُمْمَّنْاَنْفَقَمِنْقَبْلِالْفَتْحِوَقٰتَلَ» بھی اس کی دلیل ہے۔ جس طرح پچھلی آیت میں ایمان والوں کو ایمان لانے اور خرچ کرنے کا حکم ہے، اسی طرح اس آیت میں بھی انھیں جھنجھوڑا جا رہا ہے کہ آخر وجہ کیا ہے کہ تم اللہ پر ایمان نہیں لاتے؟ یعنی اس پر ایمان کے تقاضوں پر عمل کرتے ہوئے اس کے راستے میں خرچ نہیں کرتے، حالانکہ رسول خود تمھارے درمیان موجود ہے اور بہ نفس نفیس تمھیں اس بات کی دعوت دے رہا ہے کہ اپنے رب پر ایمان لاؤ اور اس پر یقین رکھتے ہوئے اس کی راہ میں خرچ کرو۔ ➋ {وَقَدْاَخَذَمِيْثَاقَكُمْاِنْكُنْتُمْمُّؤْمِنِيْنَ: ”اَخَذَ“} کا فاعل {”الرَّسُوْلُ“} کی ضمیر بھی ہو سکتی ہے اور لفظ {”اللّٰهِ“} کی ضمیر بھی، یعنی جب تم نے ایمان قبول کیا تھا اس وقت اللہ نے تم سے اطاعت کا پختہ عہد لیا تھا، اسی طرح کلمۂ اسلام کے ساتھ تم رسول کو بھی اپنی اطاعت کا پختہ عہد دے چکے ہو، تو اب اطاعت سے گریز اور جہاد فی سبیل اللہ میں خرچ کرنے سے دریغ کیوں کر رہے ہو؟ اللہ تعالیٰ کے عہد لینے کا ذکر اس آیت میں ہے: «وَاذْكُرُوْانِعْمَةَاللّٰهِعَلَيْكُمْوَمِيْثَاقَهُالَّذِيْوَاثَقَكُمْبِهٖۤاِذْقُلْتُمْسَمِعْنَاوَاَطَعْنَاوَاتَّقُوااللّٰهَاِنَّاللّٰهَعَلِيْمٌۢبِذَاتِالصُّدُوْرِ» [المائدۃ: ۷]”اور اپنے اوپر اللہ کی نعمت یاد کرو اور اس کا عہد جو اس نے تم سے مضبوط باندھا، جب تم نے کہا ہم نے سنا اور ہم نے مان لیا اور اللہ سے ڈرو، بے شک اللہ سینوں کی بات کو خوب جاننے والا ہے۔“ اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو عہد دینے کا ذکر اس حدیث میں ہے جو عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ سے مروی ہے، انھوں نے فرمایا: [بَايَعْنَارَسُوْلَاللّٰهِصَلَّیاللّٰهُعَلَيْهِوَسَلَّمَعَلَیالسَّمْعِوَالطَّاعَةِفِيالْمَنْشَطِوَالْمَكْرَهِوَأَنْلاَنُنَازِعَالْأَمْرَأَهْلَهُ،وَأَنْنَقُوْمَأَوْنَقُوْلَبِالْحَقِّحَيْثُمَاكُنَّا،لاَنَخَافُفِياللّٰهِلَوْمَةَلاَئِمٍ][بخاري، الأحکام، باب کیف یبایع الإمام الناس؟: ۷۱۹۹،۷۲۰۰]”ہم نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے بیعت کی کہ نشاط اور ناگواری دونوں حالتوں میں سمع و طاعت کریں گے اور صاحب امر سے امارت میں جھگڑا نہیں کریں گے اور جہاں بھی ہوں گے حق کہیں گے، اللہ کے بارے میں کسی ملامت کرنے والے کی ملامت سے نہیں ڈریں گے۔“ ➌ بعض مفسرین نے {”وَقَدْاَخَذَمِيْثَاقَكُمْ“} سے {”اَلَسْتُبِرَبِّكُمْ“} والا عہد مراد لیا ہے، جس کا ذکر سورۂ اعراف (۱۷۲) میں ہے، مگر یہاں آیات کا سیاق اس کی موافقت نہیں کرتا، اس لیے پہلی تفسیر ہی درست ہے۔ ابن کثیر رحمہ اللہ نے بھی اسی کو ترجیح دی ہے۔
اہم:
ویب سائٹ یا موبائل ایپ پر کوئی خرابی نظر آئے تو براہِ کرم فوری طور پر
واٹس اپ
پر اطلاع دیں یا
ای میل کریں۔