(آیت 76،75) {فَلَاۤاُقْسِمُبِمَوٰقِعِالنُّجُوْمِ …: ”فَلَاۤاُقْسِمُ“} کی تفسیر کے لیے دیکھیے سورۂ قیامہ کی پہلی آیت کی تفسیر۔ {”مَوَاقِعُ“”مَوْقِعٌ“} کی جمع ہے جو {”وَقَعَيَقَعُ“} سے ظرف ہے یا مصدر میمی، گرنے کی جگہیں۔ اس سے مراد ستاروں کے غروب ہونے کے مقامات ہیں، یا شہابِ ثاقب کی صورت میں شیاطین پر برسنے والے ستاروں کے گرنے کے مقامات۔
اہم:
ویب سائٹ یا موبائل ایپ پر کوئی خرابی نظر آئے تو براہِ کرم فوری طور پر
واٹس اپ
پر اطلاع دیں یا
ای میل کریں۔