(آیت 41تا44) {وَاَصْحٰبُالشِّمَالِ …: ”سَمُوْمٍ“} کی وضاحت کے لیے دیکھیے سورۂ طور (۲۷) کی تفسیر۔ {”يَحْمُوْمٍ“} سیاہ دھواں۔ یہ {”حُمَمٌ“} (بروزن {”صُرَدٌ“}، بمعنی کوئلہ) سے {”يَفْعُوْلٌ“} کے وزن پر ہے۔ {”أَحَمُّ“} سیاہ۔ یعنی وہ دھواں جس میں سیاہی اور گرمی دونوں ہوں۔ یعنی جہنمیوں کو کہیں سایہ نہیں ملے گا، ملے گا تو سخت سیاہ اور گرم دھوئیں کا، جس میں نہ کوئی ٹھنڈک ہو گی اور نہ کوئی راحت یا آسائش ہو گی۔ مزید دیکھیے سورۂ مرسلات (۲۹ تا ۳۴)۔
اہم:
ویب سائٹ یا موبائل ایپ پر کوئی خرابی نظر آئے تو براہِ کرم فوری طور پر
واٹس اپ
پر اطلاع دیں یا
ای میل کریں۔