(آیت 35) {اِنَّاۤاَنْشَاْنٰهُنَّاِنْشَآءً: ”اَنْشَاْنٰهُنَّ“} میں{”هُنَّ“} کی ضمیر ان عورتوں کی طرف جا رہی ہے جن کا پچھلی آیت {”وَفُرُشٍمَّرْفُوْعَةٍ“} کے ضمن میں ذکر ہے، کیونکہ جنتیوں کے بستروں میں ان کے ساتھ ان کی بیویاں بھی ہوں گی، جیسا کہ فرمایا: «هُمْوَاَزْوَاجُهُمْفِيْظِلٰلٍعَلَىالْاَرَآىِٕكِمُتَّكِـُٔوْنَ» [یٰسٓ: ۵۶]”وہ اور ان کی بیویاں گھنے سایوں میں تختوں پر تکیہ لگائے ہوئے ہوں گے۔“ {”أَنْشَأَيُنْشِئُإِنْشَاءً“} کا معنی ”نیا پیدا کرنا“ ہے۔ آیت کا مطلب یہ ہے کہ دنیا کی مومن عورتیں بوڑھی یا بد صورت یا جیسی بھی تھیں، اللہ تعالیٰ انھیں نئے سرے سے جوان، کنواری، خوبصورت اور ان اوصاف والی بنا دے گا جن کا ان آیات میں ذکر ہے۔ اس کے علاوہ ان الفاظ میں وہ ”حور عین“ بھی شامل ہیں جنھیں اللہ تعالیٰ جنتیوں ہی کے لیے پیدا فرمائے گا۔
اہم:
ویب سائٹ یا موبائل ایپ پر کوئی خرابی نظر آئے تو براہِ کرم فوری طور پر
واٹس اپ
پر اطلاع دیں یا
ای میل کریں۔