ترجمہ و تفسیر القرآن الکریم (عبدالسلام بھٹوی) — سورۃ الواقعة (56) — آیت 18

بِاَکۡوَابٍ وَّ اَبَارِیۡقَ ۬ۙ وَ کَاۡسٍ مِّنۡ مَّعِیۡنٍ ﴿ۙ۱۸﴾
ایسے کوزے اور ٹونٹی والی صراحیاںاور لبالب بھرے ہوئے پیالے لے کر جو بہتی ہوئی شراب کے ہوں گے۔ En
یعنی آبخورے اور آفتابے اور صاف شراب کے گلاس لے لے کر
En
آبخورے اور جگ لے کر اور ایسا جام لے کر جو بہتی ہوئی شراب سے پر ہو En

تفسیر القرآن کریم از عبدالسلام بن محمد

(آیت 18) ➊ { بِاَكْوَابٍ وَّ اَبَارِيْقَ: أَكْوَابٌ كُوْبٌ} کی جمع ہے، برتن جس کی نہ دستی ہو نہ ٹونٹی۔ { اَبَارِيْقَ إِبْرِيْقٌ} کی جمع ہے، مادہ اس کا {بَرْقٌ} (چمک) ہے، وہ برتن جس کی ٹونٹی یا پکڑنے کی دستی ہو یا دونوں ہوں۔ چمک کی وجہ سے اس کا نام {إِبْرِيْقٌ} رکھا گیا ہے۔ بعض کہتے ہیں کہ یہ فارسی لفظ ابریز کا معرب ہے۔
➋ { وَ كَاْسٍ مِّنْ مَّعِيْنٍ:} اس کے لیے دیکھیے سورۂ صافات (۴۵)کی تفسیر۔