ترجمہ و تفسیر القرآن الکریم (عبدالسلام بھٹوی) — سورۃ الرحمٰن (55) — آیت 8

اَلَّا تَطۡغَوۡا فِی الۡمِیۡزَانِ ﴿۸﴾
تاکہ تم ترازو میں زیادتی نہ کرو۔ En
کہ ترازو (سے تولنے) میں حد سے تجاوز نہ کرو
En
تاکہ تم تولنے میں تجاوز نہ کرو En

تفسیر القرآن کریم از عبدالسلام بن محمد

(آیت 8){ اَلَّا تَطْغَوْا فِي الْمِيْزَانِ:} اس سے پہلے لام جارہ محذوف ہے: {أَيْ لِئَلَّا تَطْغَوْا} یعنی اس نے میزان اس لیے بنایا ہے کہ تم ہر معاملے میں وزن کرتے ہوئے صحیح وزن کرو، کمی بیشی مت کرو، کیونکہ یہ حد سے تجاوز ہے۔