(آیت 68){ فِيْهِمَافَاكِهَةٌوَّنَخْلٌوَّرُمَّانٌ: ”فَاكِهَةٌ“} اسم جنس ہے، اس میں ہر پھل آ جاتا ہے۔ کھجور اور انار بھی {”فَاكِهَةٌ“} میں شامل ہیں، مگر عرب میں ان کی کثرت اور ان کے پسندیدہ پھل ہونے کی وجہ سے ان کا الگ ذکر فرمایا ہے۔ مقربین کے لیے {”مِنْكُلِّفَاكِهَةٍزَوْجٰنِ“} اور اصحاب الیمین کے لیے {”فَاكِهَةٌوَّنَخْلٌوَّرُمَّانٌ“} فرمایا۔ دونوں کا فرق واضح ہے۔
اہم:
ویب سائٹ یا موبائل ایپ پر کوئی خرابی نظر آئے تو براہِ کرم فوری طور پر
واٹس اپ
پر اطلاع دیں یا
ای میل کریں۔