ترجمہ و تفسیر القرآن الکریم (عبدالسلام بھٹوی) — سورۃ الرحمٰن (55) — آیت 6

وَّ النَّجۡمُ وَ الشَّجَرُ یَسۡجُدٰنِ ﴿۶﴾
اور بے تنے کے پودے اور درخت سجدہ کر رہے ہیں ۔ En
اور بوٹیاں اور درخت سجدہ کر رہے ہیں
En
اور ستارے اور درخت دونوں سجده کرتے ہیں En

تفسیر القرآن کریم از عبدالسلام بن محمد

(آیت 6){ وَ النَّجْمُ وَ الشَّجَرُ يَسْجُدٰنِ: النَّجْمُ } کا معنی ستارا بھی ہے اور وہ پودے بھی جو تنے کے بغیر ہوتے ہیں، جیسے گندم، جو، چنے، جڑی بوٹیاں، بیلیں، سبزیاں وغیرہ۔ یہاں دوسرا معنی زیادہ مناسبت رکھتا ہے، کیونکہ یہ { الشَّجَرُ } کے مقابلے میں آیا ہے۔ طبری نے علی بن ابی طلحہ کی معتبر سند کے ساتھ ابن عباس رضی اللہ عنھما سے یہی معنی نقل فرمایا اور اسے ترجیح دی ہے۔ ان کے سجدہ کرنے کی تفسیر کے لیے دیکھیے سورۂ حج (۱۸)۔