(آیت 37) {فَاِذَاانْشَقَّتِالسَّمَآءُ …: ”وَرْدَةً“} گلاب کے پھول کی طرح گلابی۔{”اَلدِّهَانُ“} میں علماء کے دو قول ہیں، ایک سرخ چمڑا اور دوسرا ”تیل “جو ملا جاتا ہے۔ اس معنی میں بعض کہتے ہیں: {”اَلدِّهَانُ“”دُهْنٌ“} کی جمع ہے اور بعض کہتے ہیں مفرد ہے۔ تیل کو {”دُهْنٌ“} بھی کہتے ہیں اور {”دِهَانٌ“} بھی۔ {”فَاِذَاانْشَقَّتِالسَّمَآءُ“} کی تفسیر کے لیے دیکھیے سورۂ حاقہ (۱۶)، فرقان (۲۵) اور سورۂ انشقاق(2،1)۔ اگر {”اَلدِّهَانُ“} کا معنی سرخ چمڑا کریں تو اس وقت آیت میں آسمان کے ایک وصف کا بیان ہے کہ آسمان جو آج نیلگوں ہے اس وقت سرخ چمڑے کی طرح لال گلابی ہو جائے گا اور اگر {”اَلدِّهَانُ“} کا معنی تیل کیا جائے تو آیت میں آسمان کے پھٹنے کے وقت اس کے دو وصفوں کا بیان ہو گا، ایک یہ کہ وہ حرارت کی شدت سے سرخ ہو گا اور دوسرا یہ کہ پگھل کر تیل کی طرح ہو جائے گا، جیسا کہ فرمایا: «يَوْمَتَكُوْنُالسَّمَآءُكَالْمُهْلِ» [المعارج: ۸]”جس دن آسمان پگھلے ہوئے تانبے (یا تلچھٹ) کی طرح ہو جائے گا۔“ (شنقیطی)
اہم:
ویب سائٹ یا موبائل ایپ پر کوئی خرابی نظر آئے تو براہِ کرم فوری طور پر
واٹس اپ
پر اطلاع دیں یا
ای میل کریں۔