ترجمہ و تفسیر القرآن الکریم (عبدالسلام بھٹوی) — سورۃ الرحمٰن (55) — آیت 32

فَبِاَیِّ اٰلَآءِ رَبِّکُمَا تُکَذِّبٰنِ ﴿۳۲﴾
تو تم دونوں اپنے رب کی نعمتوں میں سے کس کس کو جھٹلاؤ گے؟ En
تو تم اپنے پروردگار کی کون کون سی نعمت کو جھٹلاؤ گے؟
En
پھر تم اپنے رب کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤگے؟ En

تفسیر القرآن کریم از عبدالسلام بن محمد

(آیت 32) {فَبِاَيِّ اٰلَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ:} اس نظام عالم کو درہم برہم کر کے قیامت برپا کرنا، ان دونوں جماعتوں سے حساب لینا، پھر اس کے مطابق جزا و سزا دینا اللہ تعالیٰ کے عدل اور اس کی عظیم قدرت کا اظہار بھی ہے اور اہلِ ایمان کے لیے بہت بڑی نعمت بھی، جس کے متعلق فرمایا: «فَبِاَيِّ اٰلَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ» ‏‏‏‏ کہ تم دونوں اپنے رب کی نعمتوں میں سے کس کس کو جھٹلاؤ گے؟