(آیت 28) {فَبِاَيِّاٰلَآءِرَبِّكُمَاتُكَذِّبٰنِ:} زمین پر موجود ہر شخص کے فنا میں اللہ تعالیٰ کی قدرت تو ظاہر ہی ہے، اس میں اس کی نعمت بھی ہے،کیونکہ مرنے کے بغیر کوئی شخص اس کی جنت کا وارث نہیں بن سکتااور نہ اس کا دیدار حاصل کر سکتا ہے۔ ایک فارسی شاعر نے کیا خوب کہا ہے: بے فنائے خود میسر نیست دیدار شما مے فروشد خویش را اوّل خریدار شما ”اپنے فنا کے بغیر تمھارا دیدار میسر نہیں ہوتا، تمھیں خریدنے والے کو پہلے اپنا آپ بیچنا پڑتا ہے۔“
اہم:
ویب سائٹ یا موبائل ایپ پر کوئی خرابی نظر آئے تو براہِ کرم فوری طور پر
واٹس اپ
پر اطلاع دیں یا
ای میل کریں۔