(آیت 18) {فَبِاَيِّاٰلَآءِرَبِّكُمَاتُكَذِّبٰنِ:} سورج کے طلوع و غروب، اس کی گردش اور اس کے متعدد مطالع و مغارب میں اللہ تعالیٰ کی بے شمار قدرتیں ہیں اور اس سے موسموں کے بدلنے، بارشیں برسنے، برف گرنے، بے شمار قسم کی فصلیں اُگنے اور انسان کی راحت و آرام کے بے حساب سامان مہیا کرنے کی بے شمار نعمتیں ہیں، جنھیں اللہ تعالیٰ یاد دلا رہے ہیں۔
اہم:
ویب سائٹ یا موبائل ایپ پر کوئی خرابی نظر آئے تو براہِ کرم فوری طور پر
واٹس اپ
پر اطلاع دیں یا
ای میل کریں۔