(آیت 12) {وَالْحَبُّذُوالْعَصْفِوَالرَّيْحَانُ: ”الْحَبُّ“} دانے، جیسے گندم، چنے، چاول وغیرہ،یعنی غلّہ جو انسان کی خوراک بنتا ہے۔ {”الْعَصْفِ“} دانوں کے اوپر کا چھلکا، بھوسا، جو جانوروں کی خوراک بنتا ہے، سورۂ فیل میں ہے: «فَجَعَلَهُمْكَعَصْفٍمَّاْكُوْلٍ»[الفیل: ۵]”کھائے ہوئے بھوسے کی طرح۔“ {”الرَّيْحَانُ“} خوشبودار پودے اور پھول جو آدمی کے دماغ کو معطر کرتے ہیں۔ {”فَاكِهَةٌ“} سے وہ پھل مراد ہیں جو صرف لذت کے لیے کھائے جاتے ہیں اور {”النَّخْلُ“} سے وہ پھل مراد ہیں جو لذت اور خوراک دونوں کے لیے استعمال ہوتے ہیں اور {”الْحَبُّ“} سے مراد غلے وغیرہ ہیں جو خوراک کے لیے استعمال ہوتے ہیں اور {”الرَّيْحَانُ“} سے مراد جو خوشبو کے لیے استعمال ہوتے ہیں۔
اہم:
ویب سائٹ یا موبائل ایپ پر کوئی خرابی نظر آئے تو براہِ کرم فوری طور پر
واٹس اپ
پر اطلاع دیں یا
ای میل کریں۔