(آیت 50) ➊ {وَمَاۤاَمْرُنَاۤاِلَّاوَاحِدَةٌكَلَمْحٍۭبِالْبَصَرِ:} یعنی بے شک قیامت بہت بڑی چیز ہے، جس کی ہیبت سے آسمان و زمین لرزتے ہیں، جیساکہ فرمایا: «ثَقُلَتْفِيالسَّمٰوٰتِوَالْاَرْضِ» [الأعراف: ۱۸۷]”وہ آسمانوں اور زمین میں بھاری واقع ہوئی ہے۔“ مگر یہ مت سمجھو کہ ہمارے لیے اس کا قائم کرناکچھ دشوار ہے، یا ہم لانا چاہیں تو اس کے آنے میں دیر ہو جائے گی، ہمارا تو صرف ایک حکم ہوتا ہے اور آنکھ جھپکنے میں کام ہو جاتا ہے، جیسا کہ فرمایا: «اِنَّمَااَمْرُهٗۤاِذَاۤاَرَادَشَيْـًٔااَنْيَّقُوْلَلَهٗكُنْفَيَكُوْنُ»[یٰس: ۸۲]”اس کا حکم تو، جب وہ کسی چیز کا ارادہ کرتا ہے، اس کے سوا نہیں ہوتا کہ اسے کہتا ہے ”ہو جا“ تو وہ ہو جاتی ہے۔ “ مزید دیکھیے سورۂ نحل (۷۷)۔ ➋ یہاں ایک سوال ہے کہ {”وَمَاۤاَمْرُنَاۤ“} کے بعد {”إِلَّاوَاحِدٌ“} ہونا چاہیے تھا، {”وَاحِدَةٌ“} کیوں فرمایا؟ جواب اس کا یہ ہے کہ اس سے مراد {”كَلِمَةٌوَاحِدَةٌ“} ہے، یعنی ہمارا حکم صرف ایک کلمۂ {”كُنْ“} ہوتا ہے۔
اہم:
ویب سائٹ یا موبائل ایپ پر کوئی خرابی نظر آئے تو براہِ کرم فوری طور پر
واٹس اپ
پر اطلاع دیں یا
ای میل کریں۔