ترجمہ و تفسیر القرآن الکریم (عبدالسلام بھٹوی) — سورۃ القمر (54) — آیت 39

فَذُوۡقُوۡا عَذَابِیۡ وَ نُذُرِ ﴿۳۹﴾
سو چکھو میرا عذاب اور میرا ڈرانا۔ En
تو اب میرے عذاب اور ڈرانے کے مزے چکھو
En
پس میرے عذاب اور میرے ڈراوے کا مزه چکھو En

تفسیر القرآن کریم از عبدالسلام بن محمد

(آیت 40،39) {فَذُوْقُوْا عَذَابِيْ وَ نُذُرِ …:} یہاں قوم نوح، عاد، ثمود اور قومِ لوط چاروں کے تذکرے میں یہ دونوں باتیں بار بار دہرائی ہیں، تاکہ متعدد مرتبہ ذکر کے دوران کسی بار ہی ان کی طرف توجہ ہو جائے۔سورۂ رحمن میں { فَبِاَيِّ اٰلَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ } اور سورۂ مرسلات میں { وَيْلٌ يَّوْمَىِٕذٍ لِّلْمُكَذِّبِيْنَ } کو بار بار دہرانے میں بھی یہی حکمت ملحوظ ہے۔