ترجمہ و تفسیر القرآن الکریم (عبدالسلام بھٹوی) — سورۃ القمر (54) — آیت 25

ءَاُلۡقِیَ الذِّکۡرُ عَلَیۡہِ مِنۡۢ بَیۡنِنَا بَلۡ ہُوَ کَذَّابٌ اَشِرٌ ﴿۲۵﴾
کیا یہ نصیحت ہمارے درمیان میں سے اسی پر نازل کی گئی ہے؟ بلکہ وہ بہت جھوٹا ہے، متکبر ہے۔ En
کیا ہم سب میں سے اسی پر وحی نازل ہوئی ہے؟ (نہیں) بلکہ یہ جھوٹا خود پسند ہے
En
کیا ہمارے سب کے درمیان صرف اسی پر وحی اتاری گئی؟ نہیں بلکہ وه جھوٹا اور شیخی خور ہے En

تفسیر القرآن کریم از عبدالسلام بن محمد

(آیت 26،25) ➊ {ءَاُلْقِيَ الذِّكْرُ عَلَيْهِ مِنْۢ بَيْنِنَا …:} اس کی تفصیل کے لیے دیکھیے سورۂ ص (۸) کی تفسیر۔
➋ { بَلْ هُوَ كَذَّابٌ اَشِرٌ: اَشِرٌ أَشَرَ يَأْشِرُ أَشْرًا} (ض) سے اسم فاعل ہے، متکبر، اکڑنے والا۔