(آیت 24،23) ➊ {كَذَّبَتْثَمُوْدُبِالنُّذُرِ …:} صالح علیہ السلام کی قوم ثمود نے اپنے رسول کو نہ ماننے کی تین وجہیں بیان کیں، ایک یہ کہ یہ بشر ہے (دیکھیے بنی اسرائیل: ۹۴)، دوسری یہ کہ بشر بھی ہم جیسا عام بشر، کوئی سردار یا سرمایہ دار نہیں (دیکھیے ص: ۸) اور تیسری یہ کہ یہ اکیلا آدمی ہے، اس کے ساتھ کوئی جتھا یا پارٹی نہیں ہے۔ ➋ { اِنَّاۤاِذًالَّفِيْضَلٰلٍوَّسُعُرٍ: ”سُعُرٍ“} جنون، دیوانگی۔ {”ضَلٰلٍ“} اور {”سُعُرٍ“} پر تنوین تعظیم کی ہے اس لیے ترجمہ ”بڑی گمراہی اور بڑی دیوانگی“ کیا گیا ہے۔
اہم:
ویب سائٹ یا موبائل ایپ پر کوئی خرابی نظر آئے تو براہِ کرم فوری طور پر
واٹس اپ
پر اطلاع دیں یا
ای میل کریں۔