ترجمہ و تفسیر القرآن الکریم (عبدالسلام بھٹوی) — سورۃ النجم (53) — آیت 59

اَفَمِنۡ ہٰذَا الۡحَدِیۡثِ تَعۡجَبُوۡنَ ﴿ۙ۵۹﴾
تو کیا اس بات سے تم تعجب کرتے ہو؟ En
اے منکرین خدا) کیا تم اس کلام سے تعجب کرتے ہو؟
En
پس کیا تم اس بات سے تعجب کرتے ہو En

تفسیر القرآن کریم از عبدالسلام بن محمد

(آیت 59) {اَفَمِنْ هٰذَا الْحَدِيْثِ تَعْجَبُوْنَ: هٰذَا الْحَدِيْثِ } سے مرادرسولوں کو جھٹلانے والی اقوام کے عبرتناک انجام کی اور قیامت قریب ہونے کی بات ہے جو ابھی بیان ہوئی ہے۔ فرمایا بھلا یہ کوئی انوکھی اور ناقابلِ یقین بات ہے جس پر تم تعجب کر رہے ہو؟