(آیت 49) ➊ { وَمِنَالَّيْلِفَسَبِّحْهُ:} اس سے مراد مغرب اور عشاء ہے۔ ➋ {وَاِدْبَارَالنُّجُوْمِ:} اس سے مراد فجر کی فرض نماز ہے۔ بعض حضرات نے اس سے مراد فجر کی نماز سے پہلے کی دو رکعتیں لی ہیں، مگر امام طبری فرماتے ہیں کہ یہاں {”فَسَبِّحْهُ“} امر کا صیغہ ہے جو فرض کے لیے ہے، اس لیے اس سے مراد فرض رکعتیں ہیں۔ خلاصہ یہ ہے کہ ان آیات میں پانچوں نمازوں کا حکم ہے، اس طرح کہ {”حِيْنَتَقُوْمُ“} میں ظہر و عصر کا، {”مِنَالَّيْلِ“} میں مغرب و عشاء کا اور {”اِدْبَارَالنُّجُوْمِ“} میں فجر کی نماز کا ذکر ہے۔ (واللہ اعلم)
اہم:
ویب سائٹ یا موبائل ایپ پر کوئی خرابی نظر آئے تو براہِ کرم فوری طور پر
واٹس اپ
پر اطلاع دیں یا
ای میل کریں۔