ترجمہ و تفسیر القرآن الکریم (عبدالسلام بھٹوی) — سورۃ الذاريات (51) — آیت 35

فَاَخۡرَجۡنَا مَنۡ کَانَ فِیۡہَا مِنَ الۡمُؤۡمِنِیۡنَ ﴿ۚ۳۵﴾
سو ہم نے اس (بستی) میں ایمان والوں سے جو بھی تھا نکال لیا۔ En
تو وہاں جتنے مومن تھے ان کو ہم نے نکال لیا
En
پس جتنے ایمان والے وہاں تھے ہم نے انہیں نکال لیا En

تفسیر القرآن کریم از عبدالسلام بن محمد

(آیت 35) {فَاَخْرَجْنَا مَنْ كَانَ فِيْهَا مِنَ الْمُؤْمِنِيْنَ:} عذاب آنے سے پہلے لوط علیہ السلام کے گھر والوں کو اس بستی سے نکالنے کی تفصیل کے لیے دیکھیے سورۂ ہود (۸۱) اور سورۂ حجر (۶۵)۔