(آیت 40،39) ➊ {فَاصْبِرْعَلٰىمَايَقُوْلُوْنَوَسَبِّحْبِحَمْدِرَبِّكَ …:} اس کی تفسیر کے لیے دیکھیے سورۂ طہٰ (۱۳۰) کی تفسیر۔ ➋ {وَاَدْبَارَالسُّجُوْدِ:} صحیح بخاری میں ہے کہ ابن عباس رضی اللہ عنھما نے فرمایا: [أَمَرَهُأَنْيُسَبِّحَفِيْأَدْبَارِالصَّلَوَاتِكُلِّهَايَعْنِيْقَوْلَهُ: «وَاَدْبَارَالسُّجُوْدِ» ][بخاري، التفسیر، باب قولہ: «و سبح بحمد ربک…» : ۴۸۵۲] {”وَاَدْبَارَالسُّجُوْدِ“} کا مطلب یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو حکم دیا کہ آپ تمام نمازوں کے بعد تسبیح پڑھا کریں۔“ ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو شخص ہر نماز کے بعد تینتیس(۳۳) دفعہ سبحان اللہ، تینتیس(۳۳) دفعہ الحمد للہ اور تینتیس (۳۳) دفعہ اللہ اکبر کہے تو یہ ننانوے(۹۹) ہو گئے اور سو (۱۰۰) پورا کرنے کے لیے کہے: [لَاإِلٰهَإِلَّااللّٰهُوَحْدَهُلَاشَرِيْكَلَهُلَهُالْمُلْكُوَلَهُالْحَمْدُوَهُوَعَلٰیكُلِّشَيْءٍقَدِيْرٌ] تو اس کے گناہ بخش دیے جاتے ہیں، خواہ سمندر کی جھاگ کے برابر ہوں۔“[مسلم، المساجد، باب استحباب الذکر بعد الصلاۃ…: ۵۹۷]
اہم:
ویب سائٹ یا موبائل ایپ پر کوئی خرابی نظر آئے تو براہِ کرم فوری طور پر
واٹس اپ
پر اطلاع دیں یا
ای میل کریں۔