(آیت 10) ➊ { وَالنَّخْلَبٰسِقٰتٍ: ”النَّخْلَ“} اسم جنس ہے جو کھجور کے درختوں پر بولا جاتا ہے، زیادہ ہوں یا ایک۔ اگر کھجور کا ایک درخت ہو تو اسے {”نَخْلَةٌ“} کہتے ہیں، جیسا کہ فرمایا: «فَاَجَآءَهَاالْمَخَاضُاِلٰىجِذْعِالنَّخْلَةِ»[مریم:۲۳]”پھر دردزہ اسے کھجور کے تنے کی طرف لے آیا۔“ {”بَسَقَيَبْسُقُبُسُوْقًا“(ن) ”اَلنَّخْلُ“} کھجور کے درختوں کا لمبا اور بلند ہونا۔ چنانچہ زمین پر پڑے ہوئے کھجور کے لمبے تنے کو ”باسق“ نہیں کہتے۔ ➋ { لَهَاطَلْعٌنَّضِيْدٌ: ”طَلْعٌ“} کھجور کے پھل کا خوشہ جو شروع میں طلوع ہوتا ہے اور اس پر پردہ ہوتا ہے۔ {”نَضِيْدٌ“} بمعنی {”مَنْضُوْدٌ“} تہ بہ تہ۔ یعنی پردے کے اندر انار کے دانوں کی طرح کھجور کے دانوں کی ابتدا تہ بہ تہ قطاروں کی شکل میں ہوتی ہے، جب غلاف سے باہر نکل آئیں تو {”نَضِيْدٌ“} نہیں رہتے، بلکہ الگ الگ ہو جاتے ہیں۔
اہم:
ویب سائٹ یا موبائل ایپ پر کوئی خرابی نظر آئے تو براہِ کرم فوری طور پر
واٹس اپ
پر اطلاع دیں یا
ای میل کریں۔