ترجمہ و تفسیر القرآن الکریم (عبدالسلام بھٹوی) — سورۃ محمد (47) — آیت 5

سَیَہۡدِیۡہِمۡ وَ یُصۡلِحُ بَالَہُمۡ ۚ﴿۵﴾
وہ ضرور انھیں راستہ دکھائے گا اور ان کا حال درست کر دے گا۔ En
ان کو سیدھے رستے پر چلائے گا اور ان کی حالت درست کر دے گا
En
انہیں راه دکھائے گا اور ان کے حاﻻت کی اصلاح کر دے گا En

تفسیر القرآن کریم از عبدالسلام بن محمد

(آیت 5) {سَيَهْدِيْهِمْ وَ يُصْلِحُ بَالَهُمْ:} یعنی اللہ تعالیٰ ان کی محنت ٹھکانے لگائے گا، انھیں جنت کے راستے پر لے جائے گا اور آخرت میں پیش آنے والے تمام مراحل میں ان کی حالت کو درست رکھے گا۔ عبد اللہ بن عمروبن العاص رضی اللہ عنھما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: [يُغْفَرُ لِلشَّهِيْدِ كُلُّ ذَنْبٍ إِلَّا الدَّيْنَ] [مسلم، الإمارۃ، باب من قتل في سبیل اللہ کفرت خطایاہ إلا الدین: ۱۸۸۶] قرض کے سوا شہید کے تمام گناہ بخش دیے جاتے ہیں۔ شہادت اور شہداء کے مزید بہت سے فضائل کی تفصیل کے لیے کتبِ احادیث میں سے جہاد کے ابواب ملاحظہ فرمائیں۔