(آیت 21) ➊ {طَاعَةٌوَّقَوْلٌمَّعْرُوْفٌ:} اس کا تعلق یا تو پچھلی آیت کے آخری لفظ {”فَاَوْلٰىلَهُمْ“} کے ساتھ ہے، جیسا کہ گزرا اور اگر اسے نیا جملہ سمجھا جائے تو اس کی ترکیب دو طرح سے ہو سکتی ہے، ایک یہ کہ یہ مبتدا ہے اور اس کی خبر {”خَيْرٌلَّهُمْ“} محذوف ہے، یعنی حکم ماننا اور اچھی بات کہنا ان کے لیے بہتر ہے۔ دوسرا یہ کہ یہ مبتدا محذوف {”أَمْرُنَا“} کی خبر ہے، یعنی وہ کہتے ہیں کہ ہمارا کام تو اطاعت کرنا اور اچھی بات کہنا ہے۔ ➋ {فَاِذَاعَزَمَالْاَمْرُفَلَوْصَدَقُوااللّٰهَ …:} یعنی کہتے تو وہ یہی ہیں کہ ہمارا کام {”سَمِعْنَاوَأَطَعْنَا“} یعنی حکم ماننا اور اچھی بات کہنا ہے، مگر جب جہاد کا قطعی اور لازمی حکم آ جائے تو وہ اپنی بات میں جھوٹے نکلتے ہیں، اگر وہ اس وقت اپنی بات میں اللہ سے سچے رہیں تو یقینا ان کے لیے بہتر ہے۔
اہم:
ویب سائٹ یا موبائل ایپ پر کوئی خرابی نظر آئے تو براہِ کرم فوری طور پر
واٹس اپ
پر اطلاع دیں یا
ای میل کریں۔