(آیت 17) {وَالَّذِيْنَاهْتَدَوْازَادَهُمْهُدًى …:} یعنی وہ لوگ جو اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے بتائے ہوئے سیدھے راستے پر چل پڑتے ہیں تو وہی باتیں ان کی ہدایت میں اضافے کا باعث بن جاتی ہیں جو منافقین کی سمجھ میں نہیں آتیں اور اللہ تعالیٰ ان کے ذریعے سے انھیں مزید ہدایت عطا فرماتا ہے اور انھیں ان کاموں کی توفیق عطا فرماتا ہے جن کے ذریعے سے وہ جہنم کی آگ سے بچ جاتے ہیں۔
اہم:
ویب سائٹ یا موبائل ایپ پر کوئی خرابی نظر آئے تو براہِ کرم فوری طور پر
واٹس اپ
پر اطلاع دیں یا
ای میل کریں۔