(آیت 54) ➊ {كَذٰلِكَ: ”أَيْاَلْأَمْرُكَذٰلِكَ“} یا {”يَكُوْنُكَذٰلِكَ“} یعنی ایسے ہی ہو گا، نہ ہونے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ ➋ { وَزَوَّجْنٰهُمْبِحُوْرٍعِيْنٍ:”حُوْرٌ“”حَوْرَاءُ“} کی جمع ہے، نہایت گوری عورت جس کی آنکھوں کی سیاہی بہت سیاہ اور سفیدی بہت سفید ہو، جسے دیکھتے ہی بندہ حیران رہ جائے۔ بعض نے معنی کیا، سیاہ آنکھ والی عورت جس کی آنکھ میں سفیدی کا حصہ بہت کم ہو۔ {”عِيْنٍ“”عَيْنَاءُ“} کی جمع ہے، بڑی آنکھوں والی عورت۔
اہم:
ویب سائٹ یا موبائل ایپ پر کوئی خرابی نظر آئے تو براہِ کرم فوری طور پر
واٹس اپ
پر اطلاع دیں یا
ای میل کریں۔