ترجمہ و تفسیر القرآن الکریم (عبدالسلام بھٹوی) — سورۃ الدخان (44) — آیت 50

اِنَّ ہٰذَا مَا کُنۡتُمۡ بِہٖ تَمۡتَرُوۡنَ ﴿۵۰﴾
بے شک یہ ہے جس میں تم شک کیا کرتے تھے۔ En
یہ وہی (دوزخ) ہے جس میں تم لوگ شک کیا کرتے تھے
En
یہی وه چیز ہے جس میں تم شک کیا کرتے تھے En

تفسیر القرآن کریم از عبدالسلام بن محمد

(آیت 50) {اِنَّ هٰذَا مَا كُنْتُمْ بِهٖ تَمْتَرُوْنَ:} یعنی یہ ہے وہ جہنم جس کا تمھیں یقین نہیں تھا۔ فرشتے انھیں جہنم کی مار دے دے کر جتلائیں گے کہ یہ وہ آگ ہے جس میں تم شک کرتے تھے اور جسے تم جھٹلایا کرتے تھے۔ دیکھیے سورۂ طور (۱۳ تا ۱۵)۔